کامیابی

 تنخواہ لینے والے یا ملازمت کرنے والے  مرد کا انتخاب کرتے وقت، آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ مخصوص آمدن میں مہینے کا آخر مشکل ہوگا.


  اگر آپ نے ایک کاروباری شخص کا انتخاب کیا ہے جو آپ کی معاشی دیکھ بھال کر سکتا ہے اور آپ کے گھر کا مکمل انتظام چلا سکتا ہے تو آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ وہ وقت نہیں دے سکے گا۔


  اگر آپ ایک فرمانبردار اور شریف شوہر  کا انتخاب کرتی  ہیں، تو آپ کو یہ قبول کرنا چاہیے کہ وہ آپ پر منحصر ہے اور آپ کو اس کی ضروریاتِ زندگی کو یقینی بنانا چاہیے۔ عورت کو گھر کا نظام چلانا ہوگا اور کما کر لانا ہوگا.


اگر عورت ایک پڑھے لکھے اور پیسے والے شخص سے شادی کرتی ہے تو اسے یہ قبول کرنا ہوگا کہ اسے اپنی رائے کو بہت دفع مارنا پڑے گا. اور اپنی مرضی کو بھی بہت دفعہ قبر میں اتارنا پڑے گا .


اگر آپ ایک لچھے دار اور رومانی باتیں کرنے والا مرد چاہتی ہیں تو یاد رکھیں اس کی یہ فطرت مستقبل میں بھی اس کے ساتھ رہے گی پھر چاہے وہ رومانی باتیں سننے کے لیے آپ کے کان ہوں یا کسی اور کے..

 

اگر آپ ایک خوبصورت مرد کا انتخاب کرتی ہیں، تو اس کے نخرے بہت ہوں گے لیکن اس کا دل بھی اتنا ہی خوبصورت ہو گا. کیونکہ ایسی شخصیات کو کمپلیکس یعنی احساس کمتری نہیں ہوتی.


  اگر آپ ایک کامیاب مرد کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتی ہیں، تو آپ کو سمجھنا چاہیے کہ اس کے پاس کردار ہے اور اس کے اپنے مقاصد اور عزائم ہیں۔


اگر آپ ایک مالدار شخص کا انتخاب کرتی ہیں تو یاد رکھیے گا تو آپ کی زندگی اس کے مرون منت ہوگی.


 مکمل کچھ بھی نہیں ملا کرتا!!



Comments